نیو پبلک چارج رول کیا ہے؟

24 فروری 2020 کو گرین کارڈ اور کچھ دیگر ویزوں کے حصول کے لیے آمدنی پر مبنی نئی شرائط لاگو کی گئیں- ان تبدیلیوں نے پبلک چارج رول کو ایک نئی شکل دے دی- یہ ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت حکومت تاریخی طور پر کسی ایسے فرد کے “پبلک چارج” بننے کے امکانات یا مستقبل میں عوامی اعانت پر انحصار کا فیصلہ کر پاتی ہے جس کا کیس سٹیٹس کی تبدیلی کے لیے زیر غور آئے-

ٹرمپ انتظامیہ کا عوامی فوائد کی قسم اور مقدار کو وسیع کرنے کا فیصلہ’ جو کہ امریکہ میں رہنے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف شمار ہوتا ہے’ مہاجرین کی سٹیٹس میں تبدیلی کی اہلیت پر گہرا اثر ڈالتا ہے (یعنی گرین کارڈ حاصل کرنا) – اس سے ترقی پذیر ممالک سے کم آمدنی والے اور محنت کش طبقے کے لوگوں کے لئے ہمارے ملک کے دروازے مؤثر طریقے سے بند ہوجاتے ہیں اور مہاجرین میں خوف پھیل جاتا ہے۔